ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اوڈیشہ میں بھیانک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 13 زخمی

اوڈیشہ میں بھیانک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 13 زخمی

Mon, 01 Feb 2021 20:56:52    S.O. News Service

بھوونیشور،یکم فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ حدود کے مرتہانڈی کے قریب ایک پک اپ گاڑی  درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے نتیجے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 13دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 326 پر پک اپ ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل کر نیچے گرگئی تھی جس سے نو لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں زچمی ہونے والوں کو باہر نکالا اور کوٹپیڈ اسپتال لے گئے  بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدلپور اسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

بوریگم ایس ڈی پی او ایچ کے ماجھی نے بتایا کہ تمام زخمی ہونے والی خواتین ہیں جو پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے کلچا گاؤں کی رہنے والے والی ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہواجب ایک پک اپ گاڑی میں قریب 22 لوگ کوٹپیڈ بلاک کے تحت سدھئی گاؤں میں ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔

حادثے کی وجہ کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے البتہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی کی رفتار کافی تیز ہوگی اور موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر چلی گئی ہوگی۔ حادثے کے بعد پک اپ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔


Share: